آبادی پرکنٹرول کیلئے مشترکہ مفادات کونسل نے پالیسی کی منظوری دیدی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ،سماعت 5 دسمبرتک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں آبادی میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آبادی پرکنٹرول کیلئے مشترکہ مفادات کونسل نے پالیسی کی منظوری دیدی ہے، چاروں صوبوں میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آبادی بڑھنے کے حوالے سے سمپوزیم 5 دسمبرکوہوگا،سی سی آئی نے قانون وانصاف کمیشن کی سفارشات منظورکر لیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔