آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،سپریم کورٹ کا نیب کوملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس 2 ہفتے میں دائرکرنے کاحکم

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،سپریم کورٹ کا نیب کوملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس 2 ...
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل،سپریم کورٹ کا نیب کوملزمان کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس 2 ہفتے میں دائرکرنے کاحکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار ملزموں کی ضمانت سے متعلق کیس میں نیب کو سپلیمنٹری ریفرنس 2 ہفتے میں دائرکرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جن کاکیس ہمارے سامنے نہیں ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں،آپ آدھاکچا،آدھاپکاریفرنس فائل نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے آشیانہ ہاو¿سنگ سکینڈل میں ملزمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی،نیب نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف کے حراست میں ہونے پرملزمان کیخلاف ریفرنس دائرنہیں کرپارہے،شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈہونے پرہی ریفرنس فائل ہوسکتاہے۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جن کاکیس ہمارے سامنے نہیں ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں،آپ آدھاکچا،آدھاپکاریفرنس فائل نہ کریں،وکیل ملزمان نے کہاکہ ہمارے موکل 10 ماہ سے جیل میں ہیں،عدالت نے کہا کہ سپلیمنٹری ریفرنس فائل ہونے دیں پھرہی کوئی فیصلہ کریں گے، عدالت نے سپلیمنٹری ریفرنس کیلئے 3 ہفتے مہلت کی نیب کی استدعامستردکردی اور 2 ہفتے میں سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...