یہ عام سی دکان پر گود میں بچے کو اٹھائے  پاکستان کی کون سی طاقتور خاتون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

یہ عام سی دکان پر گود میں بچے کو اٹھائے  پاکستان کی کون سی طاقتور خاتون ہے؟ ...
یہ عام سی دکان پر گود میں بچے کو اٹھائے  پاکستان کی کون سی طاقتور خاتون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  



پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈیوٹی کے دوران اپنے چھوٹے سے بچے کو گود میں اٹھائے اپنی فرائض کی اداگئی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور اس نے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے جسے پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر کا نام سارہ طیب ہے اور انہو ں نے اپنی ننھی سی انتہائی پیاری بیٹی ماہم کو گود میں اٹھا رکھا ہے ۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز اس وقت بنیں جب وہ اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ضلع میں تجاوزارت کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے نظر آئیں۔

سارہ طیب نے سرکاری اراضی پر اپنی دکانیں بڑھانے والے اور اشیاءکو زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والی دکانوں کا خاتمہ کیا اور ایسے تمام دکانداروں کو حراست میں بھی لیا جبکہ یہ آپریشن اپنی پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے ۔انہوں نے تجاوزات کیخلاف بھر پور مہم میں دلزاک روڈ ، فقیر آباد ، ہشتنگری پر روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کیں او ر علاقے کو صاف کر دیا ۔اس موقع پر قریب سے گزرنے والے افراد نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی شاندار کارکر دگی اور حوصلے کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس