پی ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹرشاہدمسعودجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

پی ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹرشاہدمسعودجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل
پی ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹرشاہدمسعودجوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی وی کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعودکو جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شاہدمسعودکوجسمانی ریمانڈمکمل ہونے پرعدالت لایاگیا،سابق ایم ڈی پی ٹی وی کوڈیوٹی جج انعام اللہ کے روبروپیش کیاگیا، ایف آئی اے کی جانب سے شاہدمسعودکے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعاکی گئی،ایف آئی اے کی استدعامستردکرتے ہوئے عدالت نے شاہد مسعودکو جیل بھیج دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...