پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس آج منعقد ہو گی
کویت (محمد عرفان شفیق ) پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے سرپرست اعلٰی شمشاد خان تنولی اور کونسل کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے بتایا ہے کہ پاکستان قرات و نعت کونسل کویت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت وسیرت الرسول کانفرنس آج مورخہ 29 نومبر بروز جمعرات بعد از نماز عشاء راجدہانی پیلس ہوٹل خیطان میں منعقد ہوگی۔ اس پروگرام میں خاص طور پر پاکستان قرات و نعت کونسل کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے بچے قرات ، نعت، نقابت اور خطابت کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جو کہ اس کونسل کا مقصد اور خاصہ ہے۔ انتظامیہ نے تمام مہمانوں سے التماس کی ہے کہ وہ اس بابرکت محفل میں باوضو تشریف لائیں اور وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ پروگرام میں شرکت کے لئے دعوت عام ہے اور ہماری ٹیم تمام عشاقان مصطفی کے استقبال کے لئے چشم براہ ہے۔