وہ ایک جگہ جہاں نوازشریف روزانہ جاتے ہیں ، معروف صحافی سہیل وڑائچ نے انتہائی دردناک انکشاف کر دیا

وہ ایک جگہ جہاں نوازشریف روزانہ جاتے ہیں ، معروف صحافی سہیل وڑائچ نے انتہائی ...
وہ ایک جگہ جہاں نوازشریف روزانہ جاتے ہیں ، معروف صحافی سہیل وڑائچ نے انتہائی دردناک انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی خاموشی پر سیاسی حلقوں میں تجسس دکھائی دیتا ہے وہیں صحافتی حلقے بھی اس پر اکثر سوچ بچار کرتے نظر آتے ہیں اور اسی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سہیل وڑائچ نے آج نوازشریف کی خاموشی سے متعلق کالم شائع کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سہیل وڑائچ کا اپنے کالم میں کہناتھا کہ نوازشریف کی خاموشی کی ایک وجہ بیگم کلثوم نواز کے چلے جانے کا صدمہ بھی ہو سکتا ہے، جاتی امراء کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں نواز شریف روزانہ کلثوم نواز کی قبر پر جاتے ہیں اور اکثر نماز مغرب بھی وہیں ادا کرتے ہیں، نواز شریف اور بیگم کلثوم کی طویل رفاقت میں دونوں ایک دوسرے کا نفسیاتی سہارا بھی تھے، گھر کے معاملات سے لیکر سیاست کی تہہ در تہہ گتھیوں کو آپس میں زیر بحث لایا جاتا تھا اور پھر اس کا کوئی نہ کوئی حل نکالنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ ہو سکتا ہے کہ میاں نواز شریف کو دل ہی دل میں یہ احساسِ جرم بھی ہوکہ سیاست کی نیرنگی میں جب ان کے زندگی کے ساتھی کو ان کے ساتھ کی بہت زیادہ ضرورت تھی، وہ پاکستان میں جیل کی کوٹھڑی میں بند تھے، ہو سکتا ہے کہ انہیں اپنی شریک حیات کی تنہائی اور تکلیف کا احساس بھی تنگ کرتا ہو، یہ بات بھی یاد آتی ہو کہ سیاست کی لڑائیوں میں کہیں ان سے اپنی خاندانی ذمہ داریوں میں کوئی جھول تو نہیں آگیا، کوئی بھول تو نہیں ہو گئی۔

مزید :

قومی -