پی ٹی آئی کی پہلے 100 دنوں کی کارکردگی دیکھ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی کی پہلے 100 دنوں کی کارکردگی دیکھ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
پی ٹی آئی کی پہلے 100 دنوں کی کارکردگی دیکھ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلے 100 دنوں کی کارکردگی دیکھ کر بہت سے اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جن میں بزنس مین، عام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ اور دوسری سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے شامل ہی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان پیپلزپرٹی دبئی کے کارکن راجہ خیام الحق نے بھی پی پی پی کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی جوائن کی ہے جبکہ دبئی کے ہی دو بزنس مین رفیق احمد منظور اور احمد امین رنگون والا نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب کا اہتمام مخدوم رئیس قریشی نے کیا تھا جس میں پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان اور فنانس سیکرٹری جمشید فاضل بھی موجود تھے۔


نئے لوگوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا سہرا پاکستانی قانون دان، سوشل ورکر مخدوم رئیس قریشی کے سر ہے جس پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر عرفان افسر اعوان نے نئے لوگوں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور خوش آمدید کہا۔ نئے لوگوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی کی مقامی تنظیم کے ساتھ مل کر وضع شدہ قوانین کے تحت مل جل کر کام کریں گے۔ عرفان افسر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی پہلے 100دنوں کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے جس کو ہر جگہ سراہا جارہا ہے۔ انشاءاللہ مستقبل میں بھی حکومت بہت سے ایسے اقدامات اٹھانے جارہی ہے جس سے پاکستان صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا، ملک سے غربت اور افلاس کے بادل چھٹ جائیں گے، لوگوں کو اندرون ملک ہی روزگار ملے گا، پاکستان کی معاشی حالت مضبوط ہوگی جس کے اثرات عام آدمی کی زندگی پر پڑیں گے۔ پی ٹی آئی کی حکومت عمران خان کی زیر قیادت پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ بے حد مخلص ہے۔

مزید :

عرب دنیا -