تحریک لبیک کی رجسٹریشن کیس: الیکشن کمیشن میں پارٹی سربراہ 5 دسمبر کو طلب

تحریک لبیک کی رجسٹریشن کیس: الیکشن کمیشن میں پارٹی سربراہ 5 دسمبر کو طلب
تحریک لبیک کی رجسٹریشن کیس: الیکشن کمیشن میں پارٹی سربراہ 5 دسمبر کو طلب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس میں جماعت کے امیر کو 5 دسمبر کو طلب کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر کی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

کمیشن نے ہدایت کی کہ ٹی ایل پی کے امیر 5 دسمبر کو پیش ہوں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلاہور کو نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن و فنڈنگ سے متعلق کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...