استخارہ کی مدد سے دشمنوں کی پہچان ،ایک عام مسئلہ کے حل کا انتہائی حیران کن طریقہ آپ بھی جانیں 

استخارہ کی مدد سے دشمنوں کی پہچان ،ایک عام مسئلہ کے حل کا انتہائی حیران کن ...
استخارہ کی مدد سے دشمنوں کی پہچان ،ایک عام مسئلہ کے حل کا انتہائی حیران کن طریقہ آپ بھی جانیں 

  

لاہور(شاہدنذیر چودھری)میں بہت سیدھا سادہ انسان ہوں ۔اپنے کام سے کام رکھتا ہوں جبکہ میرے کولیگ مجھ سے جیلس ہوتے اور سازشیں کرتے رہتے ہیں جس کا مجھے نقصان بھی ہوتا ہے۔جب میں اس پر ان لوگوں سے کہتا ہوں تو وہ آگے سے کہتے ہیں کہ ان سے زیادہ میرا کوئی مخلص نہیں ہے ۔میں آج تک اپنے دشمنوں کو نہیں جان سکا نہ ہی ان بدخواہوں کے بارے میں جان پایا جن کی شرارتوں کی وجہ سے میری ازدواجی زندگی متاثر ہوئی ،میرا کون ہمدرد ہے اور کون بدخواہ ،یہ نہیں جان پاتا ۔میں سمجتا ہوں شاید مجھ میں عقل کی کمی ہے یا میں بزدل انسان ہوں جو اپنے مفادات کا تحفظ نہیں کرپاتا ۔آپ نے جب استخارہ کرکے میری رہ نمائی کی اور بتایا کہ کون میرا دشمن ہے اور کون سجن تو یقین کریں جب میں نے اس پر غور کیا تو مجھے بڑا سکون ملا اور آپ کی ہدایت پر میں پروفیشنلزم کے تحت وہ اصول اپنا لئے ہیں جن پر میں چلتے ہوئے اب کولیگز کی شرانگیزیوں سے محفوظ ہوں ۔جبکہ جو عزیز بدخواہ تھے،ان سے بھی میں بچ نکلا ہوں ۔اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ میں یورپ جانا چاہتا ہوں اور وہیں سیٹل ہونا چاہتا ہوں ،کیا میں یہ قدم اٹھا لوں ،یہ آپ کو بتا چکا ہوں ،دس سال پہلے میں پاکستان آیا تھا اور یہیں شادی کے بعد پرائیویٹ کمپنی میں جاب بھی کی ۔مگر اب واپسی پر دل مائل ہورہا ہے ۔(عبدالمنان،پشاور)

جواب ۔اللہ کی ذات کریم کا شکر ادا کیجئے جو انسان کو آگہی کا علم عطا کرتی اور اسکو بروں کی شرارتوں سے بچاتی ہے ۔استخارہ کی رو سے آپ یورپ جاسکتے ہیں لیکن اس میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے ۔یورپ کی نسبت آپ کے لئے پاکستان میں زیادہ کشادگی اور سکون کا اشارہ ملتا ہے ۔باقی آپ خود اسکا فیصلہ کرلیں کہ اب کیا مناسب ہوگا آپ کے لئے ۔۔ (استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com

مزید : روشن کرنیں