لگتا ہے حکومت کوجانے کی جلدی ہے،لطیف کھوسہ
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ لگتا ہے حکومت کوجانے کی جلدی ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ عمران خان کو ملک چلانے کےلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا،وزیراعظم کواین آر او دینے کی بات نہیں کرنی چاہئے،عدالتوں پر انکا اختیار نہیں،انہیں اپنی بہن،پرویزخٹک اورعلیم خان کی پراپرٹی کوکلیئرکرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کرتارپوربارڈرکھول کر عمران خان شوخیاں ماررہے ہیں جبکہ بھارتی وزیر خارجہ شسماکہتی ہیں کوئی تعلقات بہترنہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پارلیمنٹ فعال نہیں ہوگی تو حکومت کیسے چلے گی؟ مجھے لگتا ہے حکومت کوجانے کی جلدی ہے۔