پاکستانی سٹار باولر محمد عباس کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

پاکستانی سٹار باولر محمد عباس کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
پاکستانی سٹار باولر محمد عباس کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے دوران محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کاندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔فاسٹ بولر کی انجری کا معائنہ اسپیشلسٹ سے کرایا جارہا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عباس کو فٹ ہونے میں تین سے چار ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تین دسمبر سے شروع ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں محمد عباس کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اگلا میچز سیریز کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔

مزید : کھیل


loading...