پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان پیدا ہوگیا؟ نجی ٹی وی کے دعوے نے سب کو خوش کر دیا

پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان پیدا ہوگیا؟ نجی ٹی وی کے دعوے ...
پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان پیدا ہوگیا؟ نجی ٹی وی کے دعوے نے سب کو خوش کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جس کے باعث پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں 25 فیصدتک کمی ہوئی ہے جس کے باعث امریکی خام تیل 50 ڈالر فی بیرل سے بھی کم قیمت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے باعث یہ 57 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پرٹریڈ کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی منڈی میؒں خام تین کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ پاکستان میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

مزید : بزنس


loading...