ایس ایس پی تشدد کیس ،وزیراعظم کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ایس ایس پی تشدد کیس ،وزیراعظم کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت غیر معینہ ...
ایس ایس پی تشدد کیس ،وزیراعظم کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ نے ایس ایس پی تشددکیس میں وزیراعظم کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پرسماعت کی ،سٹیٹ کونسل صداقت جہانگیر نے کہا کہ ابھی ریکارڈنہیں ملا،دیکھ کربات کرسکتاہوں،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیادیکھے بغیرہی اپیل فائل کردی؟صداقت جہانگیر نے کہا کہ اپیل ایڈووکیٹ جنرل نے تیارکی،میں دیکھ نہیں سکا،ایڈووکیٹ جنرل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، عدالت نے استدعامنظورکرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ انسداددہشتگری عدالت نے عمران خان کوایس ایس پی تشددکیس سے بری کیاتھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...