توہین عدالت، سائبر کورٹ فیصل رضا عابدی کیس کا فیصلہ 5 دسمبر کو سنائے گی

توہین عدالت، سائبر کورٹ فیصل رضا عابدی کیس کا فیصلہ 5 دسمبر کو سنائے گی
توہین عدالت، سائبر کورٹ فیصل رضا عابدی کیس کا فیصلہ 5 دسمبر کو سنائے گی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد سائبر کرائم عدالت میں چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کےخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس کا فیصلہ پانچ دسمبر کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق عدلیہ کےخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال سے متعلق کیس میں سابق پی پی پی سینیٹر فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج طاہر محمود انسداد منشیات عدالت میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی، عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ محفوظ شدہ فیصلہ بھی 5 دسمبر کو ہی سنایا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...