عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے،مریم اورنگزیب

عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے،مریم اورنگزیب
عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے،مریم اورنگزیب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے،یہ جھوٹ وہ ریکارڈ ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی حکومت نہیں توڑسکے گی۔

سو روزہ کارکردگی پر حکومتی تقریب کے انعقاد پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ہوشیاررہے آج سرکاری خرچ پروزیراعظم قوم سے براہ راست جھوٹ بولیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزرا میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے،جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، عمران صاحب سے سب سے بڑا میڈل لے گا،سودن کی کارکردگی دکھانےکو حکومت کوہمارے منصوبوں کا سہارالینا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے’سچ‘کو چھپانے کیلئے سو’جھوٹ‘گھڑے جارہے ہیں۔عوام حکومت کی سو دن کی کارکردگی جاننے کے لئے گوگل پر تلاش جاری رکھیں،حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سودن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور ’یوٹرنز‘ پر جلد حقائق نامہ دے گی،حکومت کے سودن عوام کے لئے سو اذیت ناک دن تھے اور پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کیلئے ناامیدی کے دن تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...