نفرتیں بانٹنے والے دیکھیں کہ پاکستان اور بھارت کے غریبوں کا بھلا کیسے ہوسکتا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

نفرتیں بانٹنے والے دیکھیں کہ پاکستان اور بھارت کے غریبوں کا بھلا کیسے ہوسکتا ...
نفرتیں بانٹنے والے دیکھیں کہ پاکستان اور بھارت کے غریبوں کا بھلا کیسے ہوسکتا ہے: ترجمان پنجاب حکومت

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا ہے کہ نفرتیں بانٹنے والے یہ دیکھیں کہ دونوں اطراف کے غریبوں کا بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے واہگہ بارڈر پر نوجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان اور میڈیا کی طرف سے سدھو کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس نفرت بھرے زمانے میں قوم پرستی اور مہاجرین کے نام پر پوری دنیا میں بارڈر بند کیے جارہے ہیں لیکن ہمارے لیڈر عمران خان اور سرحد پار سدھو جیسے لوگ محبتیں بانٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نفرتیں بانٹنے والے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ دیکھیں کہ دونوں اطراف کے غریب لوگوں کا بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور