سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہوری جوتوں کے دلدادہ،چار جوڑے خریدلئے

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہوری جوتوں کے دلدادہ،چار جوڑے خریدلئے
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہوری جوتوں کے دلدادہ،چار جوڑے خریدلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی لاہوری جوتوں کے دلدادہ نکلے۔نوجوت سدھو نے اپنے ملک بھارت جانے سے پہلے لاہور میں شاپنگ کی شاہی بازار سے اپنے لیے چار جوتے خریدے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے دیسی جوتوں کی بات ہی وکھری ہے۔اس موقع پر دکان پر موجود لوگوں نے بھارتی مہمان کیساتھ سیلفیاں بھی بناوائی۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر اور بھارت گجرات کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو  کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کیلئے کل  واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے۔