18 منصوبے مکمل جبکہ کچھ پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے : مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب

18 منصوبے مکمل جبکہ کچھ پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے : مشیر وزیراعظم شہزاد ...
18 منصوبے مکمل جبکہ کچھ پر کام تکمیل کے مراحل میں ہے : مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے اپنی 100 روزہ کارکردگی سے پیش کی جارہی ہے اور اس کی تقریب انتہائی پروقار انداز میں اسلا م آباد جاری ہے ۔

مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 18 منصوبوں پر کام مکمل کر لیاہے تاہم ابھی کچھ منصوبے ایسے بھی ہیں جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

شہزاد ارباب کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کو الگ منصوبہ بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور جنوبی پنجاب میں سیکریٹریٹ آئندہ سال تیس جون سے پہلے بنا دیا جائے گا ، جنوبی پنجاب کیلیے الگ ایڈیشنل سیکریٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہوں گے، جنوبی پنجاب کے لیے الگ سالانہ ترقیاتی پروگرام ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ فاٹا اور خیبر پختون خواہ کا مرحلہ وار انضمام جاری ہے ، فاٹا میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کو حتمی شکل دے رہے ہیں ، قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے ڈولپمنٹ کیلئے پروگرا م تیار کیا گیا ہے جس پر دو ماہ میں کام شروع کر دیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ ہماری حکومت بلو چستان کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے اور بلوچستان کے عوام میں سے اجنبیت کا احساس ختم کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ہماری بلوچستان کے نمائندوں کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت جاری ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ابتدائی سو دن میں جس طرح اس طویل سفر کی ابتدا کی ہے اسے اسی محنت اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری پالیسیوں کا نفاذ اسی طرح سے جاری رہے جس طرح ہم نے ان کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

ان کا کہناتھ اکہ ہم سال میں دو مرتبہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے تاکہ انہیں پتا چلے کہ ان ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت نے ان کی ترقی کیلئے کونسا کام کیا ہے ۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ اپنے آپ کو چیلنج کے بغیر ترقی کی جانب نہیں بڑھا جا سکتا اور ہمیں امید ہے کہ ہر پاکستانی اس سفر میں ہمارا ساتھ دے گا ۔

مزید : قومی


loading...