آئی ایم ایف سے اگر معاہدہ کریں گے بھی تو قوم کی بہتری کے لیے :اسد عمر

آئی ایم ایف سے اگر معاہدہ کریں گے بھی تو قوم کی بہتری کے لیے :اسد عمر
آئی ایم ایف سے اگر معاہدہ کریں گے بھی تو قوم کی بہتری کے لیے :اسد عمر

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پیچھے نہیں چھپیں گے، اگر معاہدہ کریں گے بھی تو قوم کی بہتری کے لیے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کی بہتری کے لیے یو ٹرن لینا ہو تو وزیر اعظم یوٹرن لینے کے لیے تیار ہیں ،آج کے اپوزیشن لیڈر کہتے تھے کہ فلاں کا پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالوں گا ،سڑکوں پر گھسیٹوں گا ،آج وہی کہتے ہیں کہ وہ میرا بھائی ہے ،یہ ہوتا ہے یو ٹرن ،اپوزیشن لیڈر کا پیٹ کاٹنے ،کھمبے سے لٹکانے والے کو بھائی کہنا یوٹرن نہیں چوری کو بچانے کے لیے ہے۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میںحکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے خصوصی تقریب میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو بجٹ خسارہ 2300 ارب ڈالر تھا، ہم نے مشکل وقت میں بیٹنگ کرنے کا آپشن چنا ،عمران خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپننگ کے لیے مجھے بھیج دیا ،مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر آگے بڑھ رہے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب شاہ فرمان کہتے تھے کمرے میں پانچ افراد ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہماری حکومت بنے گی ،عمران خان کہتے تھے کہ جب ہماری حکومت ہوگی تو شاہ فرمان بہت حیران ہوتے تھے ۔اسد عمر نے بتا یا کہ دو سال پہلے پتا چلا کہ پاکستان اسٹیل کے ریٹائرڈ ملازمین کی بیواو¿ں کاپنشن روکا گیا ہے،ہم آج ان بیواو¿ں کاقرض اداکریں گے۔

مزید : قومی


loading...