”میں ٹی وی پر ظلم دیکھ کر بشریٰ بی بی سے کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کتنا ظلم ہو رہا ہے تو وہ کہتی ہیں۔۔۔“ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

”میں ٹی وی پر ظلم دیکھ کر بشریٰ بی بی سے کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کتنا ظلم ہو رہا ...
”میں ٹی وی پر ظلم دیکھ کر بشریٰ بی بی سے کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کتنا ظلم ہو رہا ہے تو وہ کہتی ہیں۔۔۔“ وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے گھر پر جب ٹی وی دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور بشریٰ بیگم میرے ساتھ ہوتی ہیں تو میں ظلم دیکھ کر جب انہیں کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کتنا ظلم ہو رہا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ آپ وزیراعظم ہیں، یعنی مجھے ابھی یہ بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیراعظم ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سے کسی نے پوچھا کہ 100 دن ہو گئے ہیں آپ کو وزیراعظم بنے تو آپ کو کیا فرق نظر آ رہا ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ کئی دفعہ گھر میں جب ٹی وی دیکھنے کا موقع ملتا ہے تو بشریٰ بی بی بھی ساتھ ہوتی ہیں۔ ٹی وی پر جب ظلم ہوتا دیکھتا ہوں تو غصہ چڑھتا ہے اور میں بشریٰ بی بی سے کہتا ہوں کہ دیکھو یہ کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ آپ وزیراعظم ہیں، یعنی مجھے ابھی تک یہ بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیراعظم ہوں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد


loading...