”حکومت کے پہلے 100 دن گزرنے پر بشریٰ بی بی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ وزیراعظم نے تقریر شروع کرتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

”حکومت کے پہلے 100 دن گزرنے پر بشریٰ بی بی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ...
”حکومت کے پہلے 100 دن گزرنے پر بشریٰ بی بی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ وزیراعظم نے تقریر شروع کرتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پہلے 100 دن گزرنے پر میں بشریٰ بی بی بی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت مشکل گھریلو زندگی گزار رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر جناح کنونشن سینٹر  اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں 100 دن کا کریڈٹ بشریٰ بیگم کو دینا چاہتا ہوں کیونکہ ان 100 دنوں کے دوران میں نے صرف ایک چھٹی کی وہ بھی گزشتہ ہفتے کے روز، اس لئے میں اصل خراج تحسین بشریٰ بی بی کو پیش کرتا ہوں جن کی گھریلو زندگی 100 دنویں میں کافی مشکل رہی ہے،بشریٰ بیگم نےمشکل وقت میں بہت ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے گھر میں جب ٹی وی دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور بشریٰ بیگم ساتھ بیٹھی ہوتی ہیں تو ٹی وی پر ظلم دیکھ کر مجھے غصہ چڑھتا ہے اور میں ان سے کہتا ہوں کہ یہ دیکھو کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ آپ وزیراعظم ہیں، یعنی مجھے ابھی تک یہ بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیراعظم ہوں،انسان صرف کوشش کرسکتا ہے،کامیابی اللہ دیتاہے، 100دن میں یہی کوشش کی کہ ایسی پالیسی بنے،جس سےعام آدمی کوفائدہ ہو۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد


loading...