میکڈونلڈز ریسٹورنٹس میں لگی تمام سکرینوں پر انسانی فضلے کے ذرات، ایسا انکشاف کہ لوگ واقعی ڈر جائیں

میکڈونلڈز ریسٹورنٹس میں لگی تمام سکرینوں پر انسانی فضلے کے ذرات، ایسا ...
میکڈونلڈز ریسٹورنٹس میں لگی تمام سکرینوں پر انسانی فضلے کے ذرات، ایسا انکشاف کہ لوگ واقعی ڈر جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) میکڈونلڈز ریسورنٹس نے اپنی برانچوں پر کھانا آرڈر کرنے کے لیے ٹچ سکرینیں لگا رکھی ہیں تاہم اب ان سکرینوں کے متعلق ایسا خوفناک انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ لوگ ان کا استعمال ہی ترک کر دیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق لندن اور برمنگھم میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ میکڈونلڈز ریسٹورٹس کی برانچوں میں لگی تمام سکرینوں پر انسانی فضلے کے ذرات موجود تھے، جو کہ گاہکوں کے لیے فسادِ خون (Blood Poisoning)سمیت دیگر سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ گاہک ان سکرینوں کے ذریعے آرڈر کرتے اور پھر اکثر ہاتھ دھوئے بغیر کھانا کھاتے ہیں۔ لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق کے لیے لندن اور برمنگھم میں واقع مکڈونلڈز کی 8برانچوں کی سکرینوں سے نمونے لیے گئے اور ان کے ٹیسٹ کیے گئے۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ، سینئر لیکچرر ڈاکٹر پاﺅل میٹاویلے کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ بظاہر تمام سکرین صاف ستھری ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ان پر انسانی فضلہ اور اس میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں۔ یہ لوگوں میں اسی طرح کی انفیکشنز کا باعث بنتے ہیں جو ہسپتالوں کے ماحول سے لاحق ہوتی ہیں۔ان میں سٹافائلوکوکس نامی بیکٹیریا بھی موجود تھے جو فسادِ خون اور ٹاکسک شاک سنڈروم (Toxic Shock Syndrome)جیسی مہلک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ سکرینوں پر لسٹریا (Listeria)نامی بیکٹیریا بھی پائے گئے ۔ یہ لسٹریوسس نامی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ یہ بیماری حاملہ خواتین کو نشانہ بناتی ہے اور ان میں اسقاط حمل اور مردہ بچے کی پیدائش کا سبب بنتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -