اگر موبائل فون لاک ہوجائے اور کسی طرح بھی نہ کھلے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، معروف کمپنی نے سہولت متعارف کروادی

اگر موبائل فون لاک ہوجائے اور کسی طرح بھی نہ کھلے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت ...
اگر موبائل فون لاک ہوجائے اور کسی طرح بھی نہ کھلے تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، معروف کمپنی نے سہولت متعارف کروادی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کا موبائل فون لاک ہو جائے اور کسی طرح نہ کھل پائے تو اس میں موجود صارف کا ڈیٹا بھی ضائع ہو جاتا ہے لیکن اب ایک کمپنی نے ایسے لوگوں کے لیے شاندار سہولت متعارف کروا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ سہولت ’ڈرائیو سیور‘ نامی کمپیوٹر ہارڈویئر اینڈ ڈیٹا ریکوری کمپنی نے دی ہے جس کے تحت صارفین اپنے لاک ہوجانے والے اینڈرائیڈ فونز یا آئی فونز کا ڈیٹا دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے اس سروس کو ”پاس کوڈ لاک آﺅٹ ڈیٹا ریکوری“ کا نام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس کی فیس قدرے زیادہ مقرر کی ہے جو 3900ڈالر (تقریباً 5لاکھ 23ہزار روپے) ہے۔ کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا وہ کس طرح آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے سکیورٹی پروٹوکولز کو بائی پاس کرے گی اور ان میں محفوظ ڈیٹا حاصل کرے گی تاہم اس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ سروس بنیادی طور پر ان خاندانوں کے لیے بنائی گئی ہے جن کا کوئی فرد انتقال کر جاتا ہے اور وہ اس کے فون سے ڈیٹا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اس سے دیگر لوگ بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم اس کے لیے انہیں پہلے اس ڈیوائس کی ملکیت ثابت کرنی ہو گی جس کا ڈیٹا وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ “

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی