4 سال قبل فوت ہونے والے باپ کی سالگرہ پر 7 سالہ بیٹے کا اس کے نام خط، آگے سے جواب کیا آیا؟ دنیا بھر کے دل پگھلادئیے

4 سال قبل فوت ہونے والے باپ کی سالگرہ پر 7 سالہ بیٹے کا اس کے نام خط، آگے سے ...
4 سال قبل فوت ہونے والے باپ کی سالگرہ پر 7 سالہ بیٹے کا اس کے نام خط، آگے سے جواب کیا آیا؟ دنیا بھر کے دل پگھلادئیے

  



ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے ایک 7سالہ بچے کے متوفی باپ کی سالگرہ آئی تو بچے نے اس کو سالگرہ کا کارڈ اور ایک خط ارسال کر دیا، جس کا آگے سے ایسا جواب آیا کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی۔ دی مرر کے مطابق جیس ہائنڈمین نامی بچے نے سالگرہ کا کارڈ اور خط لفافے میں ڈالا اور اس کے اوپر لکھ دیا”مسٹر پوسٹ مین، کیا آپ اسے جنت میں لیجا سکتے ہیں، آج ان کی سالگرہ ہے۔ شکریہ۔“برطانیہ کا محکمہ ڈاک ’رائل میل‘ بچے کے اس خط کو نظرانداز نہ کر سکا اور اس کا جواب لکھنے کا فیصلہ کیا۔

رائل میل کی طرف سے جوابی خط میں بچے کو لکھا گیا کہ ”ہم جنت میں آپ کے باپ تک آپ کا خط پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جنت کے راستے میں آنے والے ستاروں اور دیگر فلکی اجزاءسے بچ کر گزرنا ہمارے لیے ایک مشکل چیلنج تھا۔تاہم آپ یقین رکھیں کہ یہ انتہائی اہم خط آپ کے باپ کو ڈلیور کر دیا گیا ہے۔رائل میل کی ترجیح ہوتی ہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کے خطوط کو بحفاظت ڈلیور کرے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کالکھا ہوا خط آپ کے لیے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔ “

جیس کی ماں نے اس کے لکھے ہوئے خط اور رائل میل کے جواب کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ لکھا ہے کہ ”آج میرا انسانیت پر اعتبار اور بھی پختہ ہو گیا۔ رائل میل کی طرف سے یہ جواب پا کر میرا بیٹا اتنا خوش ہے کہ زندگی میں پہلے اتنا خوش کبھی نہیں ہوا۔ رائل میل کا عملہ اس خط کو نظرانداز کر سکتا تھا لیکن انہوں نے جواب دینا بہتر سمجھا ۔ میں اس پر ان کی بے حد مشکور ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...