یہ گائے ساڑھے 6 فٹ کی کس طرح ہوگئی؟ مالک نے راز بتادیا

یہ گائے ساڑھے 6 فٹ کی کس طرح ہوگئی؟ مالک نے راز بتادیا
یہ گائے ساڑھے 6 فٹ کی کس طرح ہوگئی؟ مالک نے راز بتادیا

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) گائے کا اوسطاً قد کتنا ہو سکتا ہے؟ چار سے ساڑھے چار فٹ، لیکن آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ آسٹریلیا میں ایک گائے ہے جس کا قد ساڑھے 6فٹ ہے اور ریوڑ میں موجود دیگر گائیں اس کی ٹانگوں کے برابر آتی ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ دیو ہیکل گائے جیوف پیئرسن نامی شخص کی ملکیت ہے اور اس نے اس کا نام ’نیکرز‘ (Knickers)رکھا ہوا ہے۔اس گائے کا وزن 1397کلوگرام (35من)ہے اور یہ روزانہ 30کلوگرام سے زائد چارہ وغیرہ کھا جاتی ہے۔

گائے کی دیوقامت جسامت کی وجہ بتاتے ہوئے جیوف پیئرسن کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں اس کا قد کاٹھ اتنا بڑے ہونے کی وجہ اس کے جینز ہیں۔ میرے فارم پر 20ہزار جانور ہیں اور یہ ان سب میں کھڑی نمایاں نظر آتی ہے۔ یہ بچپن سے ہی دیگرگائیوں کے دیگر بچھڑوں سے کافی بڑی تھی لیکن ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جوان ہو کر یہ اتنی بڑی ہو جائے گی۔ اب تو اس کا قد اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ اس کے پاس کھڑے ہونے کے لیے بھی آدمی کو حوصلہ چاہیے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...