شاندار خوشخبری، 2 بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

شاندار خوشخبری، 2 بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا ...
شاندار خوشخبری، 2 بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں 1.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپسی اور کوکا کولا دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے دو ہیں، جن کے مشروبات باقی دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ اب ان دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں 1.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ iol.co.za کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پیپسی کے ایک وفد کی ملاقات کے بعد حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیپسی اگلے پانچ سالوں میں پاکستان میں 1.2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پیپسی کی طرف سے وفد کی قیادت کمپنی کے چیف ایگزیکٹو برائے ایشیائ، مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ مائیک سپانوس کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفد کو بتایا گیا کہ ”حکومت سرمایہ کاروں کوپاکستان میں آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کی 10کروڑ سے زائد آبادی 30سال سے کم عمر ہے۔“حکومت کی طرف سے جاری ایک الگ بیان میں بتایا گیا کہ کوکا کولا پہلے سے پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کا کاروبار کر رہی ہے۔ اس نے بھی 20کروڑ ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کوکا کولا کی طرف سے بھی یہ نئی سرمایہ کاری اگلے دو سے تین سالوں میں کی جائے گی۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد


loading...