جرائم پیشہ لڑکی کی تلاش، پولیس نے تصویر جاری کی تو لاکھوں مرد دل ہار بیٹھے

جرائم پیشہ لڑکی کی تلاش، پولیس نے تصویر جاری کی تو لاکھوں مرد دل ہار بیٹھے
جرائم پیشہ لڑکی کی تلاش، پولیس نے تصویر جاری کی تو لاکھوں مرد دل ہار بیٹھے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے سیچوآن میں پولیس کو ایک جرائم پیشہ لڑکی کی تلاش ہے جس کے لیے محکمے نے ایک اشتہار جاری کیا ہے لیکن اشتہار میں لڑکی کی تصویر دیکھ کر لاکھوں مرد دل ہار بیٹھے اوریہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا کہ اب ہزاروں مرد بھی انٹرنیٹ بھی اس لڑکی کی موجودگی کی جگہ کے متعلق پوچھ رہے ہیں۔شنگھائسٹ کے مطابق اس لڑکی کا نام چنگ شین جنگ جنگ (QingChen Jingjing)ہے جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سیچوآن کے شہر میان ینگ کے ایک جرائم پیشہ گینگ کی رکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گینگ چنگ شین جیسی خوبصورت لڑکیوں کے ذریعے بارز اور کلبوں میں مردوں کو لوٹتا ہے۔ اب تک اس 7رکنی گینگ کے دو ملزمان خود کو پولیس کے حوالے کر چکے ہیں۔چنگ شین کی عمر 19سال ہے اور اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس گینگ میں شامل ہوئی تھی۔ جب پولیس نے چنگ شین کی تلاش کا اشتہار انٹرنیٹ پر دیا تو لوگوں کی توجہ اس کے جرائم کی بجائے اس کی خوبصورتی پر چلی گئی اور لاتعداد مرد اس کے متعلق پوچھنا شروع ہو گئے کہ وہ کہاں ملے گی۔اس کے حسن کے گرویدہ ہونے والے مردوں کی تعداد اس قدر بڑھتی جا رہی تھی کہ پولیس کو اس پر ایک نیا پیغام جاری کرنا پڑ گیا۔ نئے پیغام میں پولیس نے لکھا کہ ”خوبصورت ہونا کوئی جرم نہیں لیکن اپنی خوبصورتی کو جرائم کے لیے استعمال کرنا غلط ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...