’’ہم بھینسوں کے کٹوں کوبڑا کریں گے “وزیر اعظم عمران خان کااعلان

’’ہم بھینسوں کے کٹوں کوبڑا کریں گے “وزیر اعظم عمران خان کااعلان
’’ہم بھینسوں کے کٹوں کوبڑا کریں گے “وزیر اعظم عمران خان کااعلان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ گوشت کی برآمدات کوفر وغ دینے کیلئے بھینسوں کے کٹوں کوبڑا کرنے کیلئے سبسڈی دی جائیگی کیونکہ گوشت سستانہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بھینس کی کٹی کو تو بڑا کرلیا جاتاہے لیکن کٹے کو ماردیا جاتاہے یا ذبح کردیا جاتا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں حکومت کے پہلے 100دن کی کارکردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب میں ملائیشیا گیا تو میرے پاس سرمایہ کار آئے جو ہلال میٹ پر سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہلال میٹ کی تجارت دوہزار ارب ڈالر ہے لیکن اس میں پاکستان کہیں نہیں ہے ، ہم نے بات پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ بھینس کی کٹی کو تو بڑا کرلیا جاتا ہے لیکن اس کے کٹے کو یا تو مار دیا جاتاہے یاذبح کرلیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کٹے کو بڑا کرنے کیلئے مدد کریں تو ہمارے ہاں بھی گوشت سستا ہوسکتاہے، اگر ہم کٹے کو سبسڈائز کردیں تو تین سے چار لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا ۔

مزید : قومی