کرتار پور پر گگلی آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی :رانا ثناءاللہ

کرتار پور پر گگلی آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی ...
کرتار پور پر گگلی آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی :رانا ثناءاللہ

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کرسکی جو کرتار پور پر گگلی پھینکی گئی ہے یہ آنیوالے دنوں میں سکھ کمیونٹی کیلئے مشکلات کاباعث بنے گی ۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام”ہو کیارہاہے ؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت ابھی تک اپنی سمت کا تعین نہیں کرسکی ، کیا ریاست اس طرح چلتی ہے، ہم کوحکومت کے جھوٹ پر نہیں جاناچاہئے، پاکستان کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرتا ر پور پر ایک فرد واحد کے کہنے پر فیصلہ کرکے یہ کہہ دیا کہ ہم یہ کرنے جارہے ہیں کیا ریاستیں اس طرح چلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس کوقبول نہیں کیا ، کرتار پوریہ جو گگلی پھینکی گئی ہے یہ آنے والے دنوں میں سکھ کمیونٹی کے لئے مشکلات کا باعث بنے گی ۔

مزید : قومی


loading...