”نوجوت سنگھ سدھو نے قادیان میں جا کر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں“ عارف نظامی نے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا

”نوجوت سنگھ سدھو نے قادیان میں جا کر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں“ عارف نظامی نے ...
”نوجوت سنگھ سدھو نے قادیان میں جا کر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں“ عارف نظامی نے محتاط رہنے کا مشورہ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عارف نظامی نے کہاہے کہ نوجوت سنگھ سدھ سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، نوجوت نے قادیان جاکر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں اور ان کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملائے ہیں۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام ”ہو کیا رہا ہے ؟“ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات بھارتی الیکشن سے پہلے بہتر نہیں ہوسکتے ، ابھی تک سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوت سنگھ سدھو سے بھی محتاط رہنا چاہئے کیونکہ نوجوت سنگھ نے قادیان میں جاکر بھی بڑی جپھیاں ڈالی ہیں اور ان کی تعریف میں آسمان اور زمین کے قلابے ملائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیاہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہواہے ۔

مزید :

قومی -