علیمہ خان کے ذرائع آمدن کا پتہ لگنا چاہئے :ارشاد بھٹی

علیمہ خان کے ذرائع آمدن کا پتہ لگنا چاہئے :ارشاد بھٹی
علیمہ خان کے ذرائع آمدن کا پتہ لگنا چاہئے :ارشاد بھٹی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ علیمہ خان کے ذرائع آمدن کیاہیں ؟پتہ لگناچاہئے ، علیمہ خا ن کا موازنہ مریم نواز کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی بیگم اور ان کی دوسری بیٹی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی ، کیا نوازشریف بے نظیر بھٹو اور جمائما پر بنائے گئے کیسز کو بھول گئے ہیں اور ماڈل ٹاﺅن کی بیٹیوں کوبھول گئے ہیں وہ بھی کسی کی بیٹیاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کا مریم نواز کے ساتھ کیسے موازنہ کیا جاسکتاہے کیاعلیمہ خان کاباپ تین مرتبہ وزیر اعظم بناہے اورکیا ان کا کوئی سمدھی وزیر خزانہ تھا اور کیا علیمہ خان کو ئی قطری خط لائی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کووزیر اعظم بنے ہوئے صرف تین ماہ ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کے ذرائع آمدن کیاہیں پتہ لگنا چاہئے لیکن سنا ہے کہ علیمہ خان نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا ہے تو یہ سکیم بھی مسلم لیگ ن کی حکومت لائی تھی ۔

مزید : قومی


loading...