افغان طالبان نے اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ افغانستان کے صدر دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں گے

افغان طالبان نے اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ ...
افغان طالبان نے اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا بیان جاری کر دیا کہ افغانستان کے صدر دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے لائق نہ رہیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان نے صدر اشرف غنی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایسا بیان جاری کر دیا ہے کہ امریکی شہہ پر اپنی اوقات سے باہر نکلنے والے افغان صدر کو کہیں  منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اشرف غنی کی حکومت سے مذاکرات کو وقت کا زیاں قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طالبان کی لڑائی امریکی حکومت سے ہے لہٰذا وہ اسی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔انہوں نے دو ٹوک انداز میںاشرف غنی کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کےقیام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان صدر سے بات کرنا وقت کا زیاں ہے۔افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  طاقت سے محروم اور غیر ملکیوں کے مسلط کردہ عناصر سے بات کرنا لاحاصل ہے کیوں کہ کمزور فریق فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ طالبان کا یہ بیان افغان حکومت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے جو ماضی میں بھی بارہا طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کرچکی ہے لیکن طالبان ہمیشہ اس کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے آئے ہیں۔یاد رہے کہ افغان صدر نے گذشتہ روز ہی جنیوا میں جاری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کے لیے 12 رکنی اعلیٰ کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے طالبان کے ساتھ مجوزہ امن مذاکرات کے لیے طریقۂ کار وضع کرلیا ہے اور نو تشکیل شدہ کمیٹی جنگجوؤں سے مذاکرات کرے گی۔