پابندی کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اڑھائی کروڑ کے صوبدیدی فنڈز جاری کردیئے گئے :رانا محمدافضل کا انکشاف

پابندی کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اڑھائی کروڑ کے صوبدیدی فنڈز ...
پابندی کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اڑھائی کروڑ کے صوبدیدی فنڈز جاری کردیئے گئے :رانا محمدافضل کا انکشاف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد افضل نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کواڑھائی کروڑ روپے کے صوابدیدی فنڈز دے دیئے گئے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پانچ کروڑ کے صوابدید ی فنڈ ز مانگے ہیں اور ان کو اڑھائی کروڑ مل گئے ہیں حالانکہ حکومت نے صوابدیدی فنڈز ختم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کٹوں ، مرغیوں اور انڈوں کے حوالے سے کوئی نئی بات نہیں کی ، یہ سارے کام مسلم لیگ ن کی حکومت پہلے ہی کرچکی ہے اور ہمارے اقدامات سے پنجاب میں لائیو سٹاک میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے ۔

مزید : قومی


loading...