”حالت یہ ہے کہ آرمی چیف کو عمران خان کے دورے سے پہلے یابعد میں متعلقہ ملک کا دورہ کرنا پڑتاہے“ چودھری منظور کی خارجہ پالیسی پر تنقید

”حالت یہ ہے کہ آرمی چیف کو عمران خان کے دورے سے پہلے یابعد میں متعلقہ ملک کا ...
”حالت یہ ہے کہ آرمی چیف کو عمران خان کے دورے سے پہلے یابعد میں متعلقہ ملک کا دورہ کرنا پڑتاہے“ چودھری منظور کی خارجہ پالیسی پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظوراحمد نے کہاہے کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کوئی پیش رفت نہیں کرسکی ، حالت یہ ہے کہ عمران خان کے دورے سے پہلے یابعد ہمارے آرمی چیف اس ملک کادورہ کرتے ہیں جہا ں وزیر اعظم جاتے ہیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہاکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی ڈویلپمنٹ نہیں ہوئی اورحالت یہ ہے کہ ہمارے آرمی چیف عمران خان کے دورے سے پہلے یا بعد میں اس ملک کا دورہ کرتے ہیں جہاں یہ جاتے ہیں اورچائنہ میں تحریک انصاف کے وزیر کے بیان پر وہ بھاگ کرگئے ۔ انہوں نے کہا کہ تیل دنیا میں سستا ہورہاہے اور حکومت مہنگا کررہی ہے جبکہ زراعت میں حکومت نے کھاد بھی مہنگی کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں اعظم سواتی کا کیس ہمارے سامنے ہے ۔

مزید :

قومی -