وزارت داخلہ نے  40 سے زائد سفاک دہشت گردوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

وزارت داخلہ نے  40 سے زائد سفاک دہشت گردوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا
وزارت داخلہ نے  40 سے زائد سفاک دہشت گردوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے ملک بھرمیں معصوم شہریوں،پاک فوج اورپولیس پرحملہ کرنےوالے  40 سے زائد سفاک دہشت گردوں کے گرد گھیر اتنگ کرتے ہوئےان کےمقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے پاک فوج، پولیس اور سول افراد پر حملوں میں ملوث 40 سے زائد دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جن دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں بھجوائے جار رہے ہے ان میں ذیادہ تعداد ان کی ہے جو لاہور میں  دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق جن دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ان میں بیدیاں روڈ مردم شماری ٹیم پر حملہ، ارفع کریم ٹاور کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ اور قلعہ گجر سنگھ بم دھماکے سمیت دیگر کاروائیوں میں ملوث دہشت گرد شامل ہیں۔ان کیسوں کو فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ دہشت گردوں کے خلاف ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد پاک فوج کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

مزید : قومی