جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اعظم سواتی پر بہت سے الزاما ت لگائے گئے ہیں، وکیل علی ظفر کی تصدیق

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اعظم سواتی پر بہت سے الزاما ت لگائے گئے ہیں، وکیل علی ...
جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اعظم سواتی پر بہت سے الزاما ت لگائے گئے ہیں، وکیل علی ظفر کی تصدیق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اعظم سواتی کے وکیل اور سابق وزیر قانون سید علی ظفر نے کہاہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اعظم سواتی پر بہت سے الزامات لگائے گئے ہیں ، عدالت آئین وقانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ایک جے آئی ٹی بنائی تھی جس نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی تھی ، چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھی ہے اور اس سے لگتا ہے کہ اس رپورٹ میں اعظم سواتی پر بہت سے الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور اب جب ہم جواب فائل کریں گے تو جواب کے حوالے سے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر عدالت کارروائی کرے گی ، ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات کی وضاحت کردوں کہ چیف جسٹس نے یہ ضرور کہا تھا کہ کیوں نہ ہم 62ون ایف لگائیں؟ لیکن چیف جسٹس نے اس حوالے سے کوئی آرڈر جاری نہیں کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ 62ون ایف ہر جگہ پر لاگوہو لیکن فیصلہ آئین وقانون کے مطابق ہوگا ۔

مزید : قومی


loading...