قطر نے بحران کے حل کا موقع گنوا دیا ،سعودی عرب کے خلاف قطری میڈیا مہم عقل و دانش سے عاری ہے:یو اے ای وزیر خارجہ انور قرکاش

قطر نے بحران کے حل کا موقع گنوا دیا ،سعودی عرب کے خلاف قطری میڈیا مہم عقل و ...
قطر نے بحران کے حل کا موقع گنوا دیا ،سعودی عرب کے خلاف قطری میڈیا مہم عقل و دانش سے عاری ہے:یو اے ای وزیر خارجہ انور قرکاش

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطر نے بحران کے حل کے لیے موقع گنوا دیا ہے، قطری عوام کو اپنی حکومت کی دانش کے بارے میں سوال اٹھانا چاہیے کہ وہ اپنے میڈیا کو سعودی عرب کے خلاف کیوں استعمال کررہی ہے؟سعودی عرب کا خطے کے امن کے لئے اہم کردار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ میں شائع شدہ مضمون میں امریکا کی جانب سے سعودی عرب کی تزویراتی حمایت کا اظہار کیا ہے ،سعودی عرب کے حوالے سے امریکہ کا موقف بڑا واضح اور مثبت ہے ، قطر امریکا کے اس مؤقف کے برعکس سعودی عرب کے خلاف میڈیا پر مہم چلا رہا ہے،اس کی یہ کارروائی عقل ودانش سے عاری لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے استحکام کی حمایت کرتا ہے اور وہ اس کو ہدف بنانے سے انکاری ہے،عرب اور خلیج کا مؤقف اس سے بھی واضح ہے،سعودی عرب عرب دنیا اور خلیج کی سلامتی ، تعمیر اور خوشحالی کی بنیاد ہے،وہ آفتوں اور بحرانوں کا شکار خطے میں ہم سب کی خوش حالی کی ضمانت ہے۔

مزید : عرب دنیا