پاکستان آنے والے بھارتی صحافی نے پاکستانی میڈ یا کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا

پاکستان آنے والے بھارتی صحافی نے پاکستانی میڈ یا کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ...
پاکستان آنے والے بھارتی صحافی نے پاکستانی میڈ یا کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تمام پاکستانی اس بات کو جانتے ہیں کہ بھارتی میڈ یا پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر کے بھارتیوں میں پاکستان مخالف جذبات پیدا کرتا ہے ،اس حوالے سے سابق پاکستانی سفیر نے بھی بتا یا تھا کہ ویسے بھارتی میڈیا آزادی سے کام کرتا ہے لیکن پاکستان کے خلاف تمام خبریں بھارتی وزارت خارجہ سے بن کر آتی ہیں اور تمام بھارتی میڈ یا ان خبروں کو نشر کر کے ان پر مہم چلاتا ہے ۔دوسری طرف پاکستان میں بھی بھارت کی غلط پالیسیوں کے خلاف خبریں نشر ہوتی ہیں لیکن پاکستانی میڈ یا باقاعدہ طور پر بھارت کے خلاف مہم جوئی نہیں کرتا ۔اب اس بات کا اعترا ف معروف بھارتی صحافی راجدیپ سردسائی نے بھی کر لیا ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی صحافی سید عون شیرازی نے بھارتی صحافی راجدیپ سردسائی سے ملاقات کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ اچھے انسان اور سچے پیشہ وارانہ صحافی،پاکستانی صحافی ہونے کے ناطے میں آپ کی صحافت کے طریقہ کار کی پیرو کروں گا ۔

 

اس پر راجدیپ سردسائی نے کہا کہ میں افسردگی کے ساتھ اپنے دوست کو کہوں گا کہ پاکستانی نیوز چینلز کبھی کبھار لیکن بھارت سے کم نفرت پھیلاتے ہیں جبکہ بھارتی میڈ یا پاکستان کے خلاف زیادہ نفرت پھیلاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نفرت پھیلانا بہت آسان لیکن پیار بانٹنا بہت مشکل ہے ۔

مزید : قومی


loading...