ملکی مسائل کا پتا ہے مگر ان کا حل کس سمت میں ہو گا یہ عمران خان کی ٹیم کو بالکل نہیں پتا :سائرہ افضل تارڑ

ملکی مسائل کا پتا ہے مگر ان کا حل کس سمت میں ہو گا یہ عمران خان کی ٹیم کو بالکل ...
ملکی مسائل کا پتا ہے مگر ان کا حل کس سمت میں ہو گا یہ عمران خان کی ٹیم کو بالکل نہیں پتا :سائرہ افضل تارڑ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)  کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا پتا ہے مگر ان کا حل کس سمت میں ہو گا یہ عمران خان کی ٹیم کو بالکل نہیں پتا ،پاکستان تحریک انصاف کی آج ہونے والی سو روزہ ایجنڈے کے بارے میں تقریب کسی جلسے سے کم نہیں تھی۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ آج بھی وزیرخزانہ اسد عمر نے اپنے بیان میں ایک بھی عوام دوست پالیسی کا تذکرہ نہیں کیا، آج سو روزہ ایجنڈے کی تقریب میں جن 18 نکات پر وزیراعظم نے بات کی ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں ہے جس سے پاکستان کی عوام کے مسائل حل ہوں،بے سہارا اور فٹ پاتھ پر سونے والے لوگوں کے لیے بستر کی فراہمی اور ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر ایجنڈے بننے لگ گئے تو پاکستان کے مسائل کبھی بھی حل نہیں ہوں گے۔سائرہ افضل تارڑ کا حکومتی جماعت کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں پی ٹی آئی کو دراصل یہ بتانا تھا کہ انہوں نے سو روز میں کیا کارکردگی دکھائی؟ مگر آج بھی سب وزرا زرداری اور نواز چور کی ہی رٹ لگائے ہوئے تھے،اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ لوگ ہیلتھ پالیسی کر ہی نہیں سکتے، پودے لگانے کے منصوبے سے پاکستان کے مسائل حل نہیں ہونے والے ہیں، مسائل کا پتا ہے مگر ان کا حل کس سمت میں ہو گا یہ عمران خان کی ٹیم کو بالکل نہیں پتا۔

مزید : قومی


loading...