تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟بالآخر حتمی فیصلہ ہو گیا

تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟بالآخر حتمی فیصلہ ہو ...
تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟بالآخر حتمی فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عباس کندھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔دبئی ٹیسٹ میں محمد عباس فیلڈنگ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں جنوبی افریقا کے دورے سے قبل کھلانے کا رسک نہیں لیا جارہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فٹ محمد عباس کی جگہ 19 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے آخری 6 ٹیسٹ اننگز میں 66 رنز بنانے والے اوپنر محمد حفیظ اور آف اسپنر بلال آصف کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -