تعلیم کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا ، جعلی اکاﺅئنٹس سے ٹرانزکشن کا والد سے پوچھاجائے :بلاول کا جے آئی ٹی کوجواب

تعلیم کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا ، جعلی اکاﺅئنٹس سے ٹرانزکشن کا والد سے ...
تعلیم کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا ، جعلی اکاﺅئنٹس سے ٹرانزکشن کا والد سے پوچھاجائے :بلاول کا جے آئی ٹی کوجواب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جے آئی ٹی کو اپنے تحریری جواب میں کہاہے کہ میں تعلیم کے سلسلے میں ملک سے باہر تھا ، جعلی اکاﺅنٹس سے ٹرانزکشن کا میرے والدسے پوچھا جائے ۔

جیونیوز کے مطابق بلاو ل بلاول بھٹو زرداری نے جے آئی ٹی کو اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس سے ٹرانزکشن کا مجھ سے نہیں بلکہ میرے والد سے پوچھا جائے ، انہوں نے کہا کہ میں تعلیم کے لئے 2015ملک سے باہر تھا ، میں زرداری گر وپ کا ڈائریکٹر ہوں لیکن ا سکے کارروباری معاملات میرے والد دیکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کواگر اس حوالے سے جوابات درکارہیں تو میرے والد آصف علی زرداری سے پوچھا جائے ۔

مزید : قومی