پاکستان میں چھاتی کا سرطان دیگر ایشیائی ممالک سے زیادہ،روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے:بیگم ثمینہ علوی

پاکستان میں چھاتی کا سرطان دیگر ایشیائی ممالک سے زیادہ،روک تھام ہم سب کی ذمہ ...
پاکستان میں چھاتی کا سرطان دیگر ایشیائی ممالک سے زیادہ،روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے:بیگم ثمینہ علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی بیماری ایشیاء کے دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اور نجی شعبہ کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی،بریسٹ کینسر کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جن کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان کے بارے آ گہی سیمینار سے خطاب کرتےہوئےبیگم ثمینہ عارف علوی نے  کہا کہ حکومت اس مرض کی جلد تشخیص کے لئے کوشاں ہے تاکہ خواتین کی جان بچائی جا سکے،بروقت مرض کا علم ہونے سے مریض کے بچنے کا امکان اَسی فیصد تک ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ملک میں سالانہ90 ہزار کے قریب کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ 40 سے45 ہزار اموات ہوتی ہیں جن میں سے اکثریت کو بچایا جا سکتا ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی۔اِس موقع پر اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل، صدر فریدہ راشد اور دیگر مقررین نے کہا کہ خواتین غربت اور شرم کی وجہ سے اپنے خاندان کو آگاہ نہیں کرتیں جو افسوسناک ہے، اس وجہ سے روزانہ دو سو سے زیادہ خواتین لقمہ اجل بن رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہر خاتون کو 40سال کے بعد سالانہ چیک اب کروانا چائیے تاکہ اس بیماری پر ابتداء میں ہی قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور انھیں بہتر علاج معالجہ کی سہولیات تک رسائی کا حق حاصل کے جس کے لئے حکومت اپنی کوششیں بڑھائے۔