ای سی سی نےگندم کی اَمدادی قیمت میں15روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی

ای سی سی نےگندم کی اَمدادی قیمت میں15روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی
ای سی سی نےگندم کی اَمدادی قیمت میں15روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گندم کی امدادی قیمت میں 15 روپے فی من اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ  ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1,365 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے بجلی کی قیمت میں 11 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کی پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔اعلامیہ کے مطابق نیپرا کو اضافی 11 پیسے اضافے کے نوٹیفیکیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سے اگلے ایک سال کے لیے ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے دو کروڑ گھریلو صارفین پراس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔ بقیہ ایک کروڑ صارفین میں 60 لاکھ صارفین کے لیے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہو گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد