حکومت کو اب تھوڑا سابڑا ہوجانا چاہئے ، رﺅف کلاسرا

حکومت کو اب تھوڑا سابڑا ہوجانا چاہئے ، رﺅف کلاسرا
حکومت کو اب تھوڑا سابڑا ہوجانا چاہئے ، رﺅف کلاسرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہا ہے کہ حکومت کوتھوڑا سے بڑا ہوجاناچاہئے ، کوئی اچھی تعلیم لے کر آئیں، پارلیمنٹ میں آنا شروع کردیں ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رﺅف کلاسرا نے کہا کہ حکومت کوتھوڑا سے بڑا ہوجاناچاہئے ، کوئی اچھی تعلیم لے کر آئیں، پارلیمنٹ میں آنا شروع کردیں ، پنجاب میں کچھ کریں، عوام کوکوئی ریلیف دیں ، یہ ہر وقت غیر ضروری کاموں میں الجھے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مثال طیب اردگان کی دیتے ہیں لیکن طیب اردگان سے پوچھ تو لیں کہ وہ اپنے پیروں پر کس طرح کھڑے ہوئے ہیں اور یہاں تک پہنچنے کیلئے ان کی جانب سے کیا کچھ کیاگیاہے ؟