سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اَب آرمی چیف کے عہدے کا مزید احترام بڑھے گا :عارف چوہدری ایڈووکیٹ

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اَب آرمی چیف کے عہدے کا مزید احترام بڑھے گا :عارف ...
سپریم کورٹ فیصلے کے بعد اَب آرمی چیف کے عہدے کا مزید احترام بڑھے گا :عارف چوہدری ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف قانون دان اور سابق صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار عارف چوہدری ایڈووکیٹ  نے کہا ہے کہآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر ابہام تھا ہی نہیں، سپریم کورٹ نے جو 8 سوالات دیے ہیں وہ بے معنی نہیں ہیں،اَب آرمی چیف کے عہدے کا مزید احترام بڑھے گا اور آئندہ کے لیے کوئی پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوں گی۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے معروف قانون دان عارف چوہدری کا کہنا تھا کہ  اگر عدالت عظمیٰ  پٹیشن پر نوٹس نہ لیتی تو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا ابہام رہتا اور آئندہ بھی مسئلہ پیدا ہو سکتا تھا۔اُنہوں ںے کہا کہپی ٹی آئی اپنی نااہلی کی وجہ سے پھر کوئی تنازعہ کھڑا کر دے گی،اِس معاملے میں حکومت کو حکومت کی طرف سے مشکل پیش آئے گی،پارلیمنٹ میں حکومت کی اکثریت نہیں ہے تاہم جب اپوزیشن اِس معاملے پر اُن کا ساتھ دے رہی ہے تو اِن کے خلاف کوئی بیان جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔