حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا:خواجہ آصف

حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا:خواجہ آصف
حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا:خواجہ آصف

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے ممبراسمبلی کے ریمارکس کی وجہ سے پارلیمانی معاملہ درست نہیں چل سکتا،حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمدآصف کا کہنا تھا کہ قانون سازی متفقہ کرانی ہوتو اپوزیشن کو آن بورڈ لیاجاتاہے،پنڈی کے ممبراسمبلی کے ریمارکس کی وجہ سے پارلیمانی معاملہ درست نہیں چل سکتا،قانون کا مسودہ کیا ہوتاہے؟ جواب مسودہ سامنے آنے پر ملیں گے،حکومت کے لوگ دانشمندی سے کام لیتے تو معاملہ پہلے دن حل ہوجاتا۔

مزید : قومی