یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،عثمان انور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کے مزید 12 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی، عدالت نے ملزم کو دوبارہ 10 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس پر سماعت کی،عدالت میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس متعلق رپورٹ پیش کی گئی،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر پنجاب یوتھ فیسٹیول میں خلاف ضابطہ ٹھیکوں کے راستے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام ہے،یوتھ فیسٹول میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی۔

مزید :

علاقائی -