اثاثہ جات کیس، احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 دسمبر تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی،احد چیمہ کیس میں 8 گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں،عدالت نے مزید گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کررکھا ہے،احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،نیب کے مطابق احد چیمہ پر الزام ہے کہ اس نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے، احد خان چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں،علاو ہ ازیں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے بہنوئی منصور احمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں،احد خان چیمہ سے عدالت میں موجود افراد اظہارافسوس کرتے رہے۔