بچہ حوالگی کیس، دو دعویدار ماؤں کی ڈی این اے رپورٹ طلب

بچہ حوالگی کیس، دو دعویدار ماؤں کی ڈی این اے رپورٹ طلب

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچہ حوالگی کیس میں ایک ہی بچے کی دو دعویدار ماؤں کی ڈی این اے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پرفریقین کو ڈی این اے کی رپورٹ سمیت بھی طلب کر لیا ہے،پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 4 سالہ ریحان کی دو دعویدار مائیں سامنے آئیں تھیں،مہوش بی بی کا موقف ہے کہ میرے چار بچے ہیں، ایک بچہ ریحان مجھ سے چھین لیا گیا جبکہ نرگس بی بی کاکہناہے کہ یہ بچہ میرا ہے مجھ سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایڈیشنل سیشن جج اکرام الحق نے بچہ حوالگی کیس پر سماعت کریں گے،عدالت نے فریقین سے بیان حلفی لے رکھے ہیں،مہوش بی بی کاکہناہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو قتل اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دی جا رہیں ہیں۔

مزید : علاقائی