قتل کے مقدمہ میں ملزم کی اپیل منظور،سزائے موت کا فیصلہ کالعدم

  قتل کے مقدمہ میں ملزم کی اپیل منظور،سزائے موت کا فیصلہ کالعدم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ کے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے سزائے موت دینے سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا۔اپیل کنندہ ادریس پر رمضان نامی شخص کو ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کرنے کا الزام تھا،اس کے خلاف 2013 ء میں تھانہ نارووال میں مقدمہ درج کیا گیا اور2017ء میں ٹرائل کورٹ نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا،عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد شہادتوں میں تضاد کے باعث ملزم ادریس کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

مزید : علاقائی